0
Sunday 10 Jun 2012 23:54

الیکشن میں حکومت میں موجود کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جاوید ہاشمی

موجودہ بجٹ دس فیصد حقیقت اور نوے فیصد افسانہ ہے، شاہ محمود قریشی
الیکشن میں حکومت میں موجود کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جاوید ہاشمی
 اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص نہیں جس نے ملک ریاض سے پیسے نہ لیے ہوں اور انکے ساتھ کاروبار میں شریک نہ رہا ہو۔ ملتان میں نجی ہوٹل میں شاہ محمود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ الزامات بےبنیاد ہیں کہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسہ کو ملک ریاض نے سپانسر کیا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ اداروں میں ٹکراو پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر چیف جسٹس کے بیٹے کے خلاف ثبوت ملتے ہیں یا وہ اس سکینڈل میں ملوث ہیں تو اسکو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں حکومت میں موجود کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارا کسی پارٹی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس اقتدار ہے اگر وہ بھی احتجاج کرنا شروع کر دیں تو مسائل کو حل کون کرے گا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم گیلانی دونوں اہم عہدوں پر فائز ہیں جب چیف جسٹس کے بیٹے پر الزام لگتا ہے تو وہ خود نوٹس لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں باپ نہیں چیف جسٹس ہوں جبکہ دوسری جانب وزیراعظم کے بیٹوں پر الزام لگتا ہے تو وزیراعطم افسروں کو تبدیل کروا دیتے ہیں شاہ محمود نے مزید کہا کہ وسائل نہ ہونے کہ باعث صوبائی بجٹ ایک خواب بن جائیں گے نوٹ چھاپ کر وسائل پیدا کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی اور افراط زر کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور موجودہ بجٹ دس فیصد حقیقت اور نوے فیصد افسانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 170050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش