0
Tuesday 12 Jun 2012 23:05

مسافر بس پر بم حملہ ظالمانہ اقدام ہے، حافظ حمد اللہ

مسافر بس پر بم حملہ ظالمانہ اقدام ہے، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر سینیٹر حافظ حمد اللہ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سالار حاجی عبدالصادق، مولا نادر محمد، مولانا شریف اللہ، مولانا خدائے دوست، مولانا محمد ہاشم، مولانا عبدالمالک سیاپاد، مولانا خورشید، میر اسحاق ذاکر اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ المناک وارداتوں کا ریموٹ کنٹرول دشمن کے خونیں ہاتھ میں ہے۔ جس پر خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی تو پھر کوئی بھی نسل و گروہ دشمن کے نشانہ سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ہاتھ سے نہ تو مدرسے کا مولوی اور مسجد کا امام محفوظ ہے، نہ ہی دیگر شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے بے گناہ افراد۔ دہشت گرد جس کو چاہیں جب چاہیں نشانہ بنا لیتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مسافر بس کو بم دھماکہ سے نشانہ بنانا قیمتی انسانوں جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد انسان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ہم اس ظالمانہ اور بزدلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ وہ عوام کے جان و مال اور عزت نفس کو تحفظ دینے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 170683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش