0
Saturday 16 Jun 2012 11:27

خیبر ایجنسی، بازار میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی، بازار میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خيبر ايجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار ميں دھماکا ہو ا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتيجے ميں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہيں جنہيں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والوں ميں بچے بھی شامل ہيں۔ دھماکا شدت پسندوں کے خلاف قائم امن لشکر کے رہنماوں کے اڈے کے قريب ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی انہی امن لشکر والوں پر جمرود بازار ميں بھی حملہ کيا گيا تھا۔ دھماکے کے نتيجے ميں زخمی ہونيوالوں ميں متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 171682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش