0
Thursday 24 Dec 2009 12:54

ایٹمی پروگرام پر ڈیل کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن مسترد،امریکہ و اسرائیل غیر مسلح ہوں،احمدی نژاد

ایٹمی پروگرام پر ڈیل کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن مسترد،امریکہ و اسرائیل غیر مسلح ہوں،احمدی نژاد

تہران،واشنگٹن:ایران نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کے لیے ڈیڈ لائن مسترد کر دی ہے۔ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس آٹھ ہزار سے زائد نیوکلیئر وار ہیڈ ہیں،لہٰذا امریکہ اور اسرائیل غیر مسلح ہوں۔دوسری جانب امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پر عالمی برادری کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو اتحادیوں کے ساتھ مل کر اسے جواب دیا جائیگا اور اس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایرانی شہر شیراز کے دورہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کے لیے امریکہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانیہ نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا۔جس کی تلافی کے لیے مطالبہ کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے ایک بیان میں کہا کہ سال کے اختتام پر ختم ہونے والی ڈیڈ لائن کے حوالے سے عالمی طاقتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد مانیں یا نہ مانیں یہ ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے اور اگر ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تو عالمی برادری اس کے خلاف ایکشن لے گی ۔

خبر کا کوڈ : 17405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش