0
Monday 21 Dec 2009 09:54

ایران پر جوہری بم بنانے کا الزام مسترد،مغرب پرامن ایرانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،احمدی نژاد

ایران پر جوہری بم بنانے کا الزام مسترد،مغرب پرامن ایرانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،احمدی نژاد
تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے برطانوی اخبار کی جانب سے ایران پر جوہری بم بنانے کا الزام مسترد کر دیا۔ امریکی ٹی وی اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اس قسم کی رپورٹس دیکھنا نہیں چاہتے۔ ایران پر جوہری بم بنانے کے الزام کے کاغذات امریکی حکومت نے جاری کئے ہیں۔اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی اخبار کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مغربی طاقتوں کے منصوبے کا حصہ ہے۔برطانوی اخبار ٹائمز نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی آڑ میں ایٹم بم بنا رہا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسے ایران کے جوہری منصوبوں پر تشویش ہے۔ ٹائمز اخبار کی رپورٹ نے اس تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔امریکا برطانوی اخبار کی رپورٹ کی تحقیقات کرے گا۔
 مغرب پرامن ایرانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،نژاد
تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے برطانوی اخبار کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے۔ایرانی صدر احمدی نژاد نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس قسم کی جعلی رپورٹس دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔کیونکہ مغربی ممالک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس جھوٹی رپورٹ کے پیچھے امریکی حکومت کا ہاتھ ہے۔ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں امریکا کو ملوث قرار دینا نادانی ہے۔

خبر کا کوڈ : 17345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش