0
Monday 25 Jun 2012 23:41

گزشتہ 65 سالوں کے دوران جن بزرگوں نے بھی پاکستان پر حکومت کی وہ سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں، اعظم انقلابی

گزشتہ 65 سالوں کے دوران جن بزرگوں نے بھی پاکستان پر حکومت کی وہ سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں، اعظم انقلابی
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر محاذ آزادی کے سرپرست اعظم انقلابی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 65 سالوں کے دوران جن بزرگوں نے بھی پاکستان پر حکومت کی وہ سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں، یوں ہم مظلوم کشمیریوں کیلئے ہر ایک پاکستانی حکمران پرویز اشرف ہی ہے، اعظم انقلابی نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان کے موجودہ حکمران کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 31 اگست 1948ء کی قرارداد کی روشنی میں اس کا حقیقت پسندانہ حل تلاش کرنے میں پہل کریں گے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پر امن جمہوری حل کے طور پہلے ہی 3-D فریڈم فارمولا پیش کیا ہے اور ہم جنگ بندی لائن کے آر پار فوجوں کے انخلاء، کنٹرول لائن کے انہدام اور متحدہ کشمیر میں جمہوری پارلیمنٹ کے قیام پر اصرار کرتے رہے ہیں تاکہ کشمیری پارلیمنٹ کے معزز ارکان جمہوری طرز عمل یعنی رائے شماری کے ذریعے اس بات کا تعین کرسکیں کہ آیا کشمیری آزاد اور خود مختار قوم کی حثیت سے جینا چاہتے ہیں یا پھر پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک ملک کے ساتھ کوئی انتظامی رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 174158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش