0
Wednesday 27 Jun 2012 14:51

لاہور سے کالعدم حزب التحریر کے دو اہم رہنما گرفتار

لاہور سے کالعدم حزب التحریر کے دو اہم رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ گرین سے حساس ادارے نے چھاپہ مار کر کالعدم جماعت حزب التحریر کے دو رہنماؤں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حساس ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کالعدم جماعت حزب التحریر کے دو سینئر رہنما ریاض اور اکبر گرین ٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔ اس اطلاع پر حساس ادارے کی ٹیم نے مقامی پولیس کی معاونت سے چھاپہ مار کر ریاض اور اکبر کو حراست میں لے لیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں حزب التحریر نامی ایک جماعت موجودہ حکومتی سیٹ اپ اور جمہوری نظام کے خلاف سرگرم عمل ہے اور اس کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے اس تنظیم پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔ یہ تنظیم عوام کو حکومت اور سیاست دانوں کے خلاف ابھارتی ہے اور انہیں اس بات پر قائل کرتی ہے کہ پاکستان میں حکومتی نظام غیر اسلامی ہے اور اس کو نقصان پہنچانا عین ثواب ہے۔ حزب التحریر کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 174743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش