0
Saturday 26 Dec 2009 10:27

اہلیان غزہ کا سرحد پر زمین دوز فولادی دیوار کی تعمیر کیخلاف احتجاج

اہلیان غزہ کا سرحد پر زمین دوز فولادی دیوار کی تعمیر کیخلاف احتجاج
غزہ:اہلیان غزہ نے سرحد پر زمین دوز فولادی دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کا اہتمام حماس نے کیا تھا۔عربی ٹی وی کے مطابق حماس نے فلسطین اور مصر کی سرحد پر بنائی جانے والی زمین دوز فولادی دیوار کی تعمیر کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما حماد الرقب نے کہا کہ ہم تو اس انتظار میں تھے کہ مصری فوج ہمارا ساتھ دے گی لیکن انتہائی افسوس سے یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ ہمارے بھائیوں نے ہمیں اپنے فولادی شکنجوں میں محصور کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منطقی بات یہ تھی کہ ہمارے اور مصر کے درمیان سرحد کھولی جاتی اور اس راستے بیماروں کے لئے ادویات اور دوسری حوائج ضروریہ غزہ لائی جاتیں۔ انہوں نے کہا امریکا اور اسرائیل کے محاصرے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔لیکن مصر ان کی اس کوشش میں اپنا کاندھا فراہم کرے یہ امر ہمارے لئے باعث تکلیف ہے۔حماس کے رہنما نے کہ مصر کی قومی سلامتی اس وقت مزید ناقابل تسخیر ہو گی کہ جب اس کے سرحد کے دوسری جانب غزہ میں مزاحمت مضبوط ہو گی۔ دوسری جانب مصری حکومت کا خیال ہے کہ مشترکہ سرحد پر واقع زیر زمین سرنگوں کے ذریعے غزہ کو اسلحہ سمیت دوسرے اشیا سمگل کی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 17500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش