0
Thursday 28 Jun 2012 22:09

پنجاب حکومت قرآن و سنت کانفرنس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، ایم ڈبلیو ایم قائدین

پنجاب حکومت قرآن و سنت کانفرنس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، ایم ڈبلیو ایم قائدین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے یکم جولائی کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ملت جعفریہ کے عظیم الشان اجتماع قرآن و سنت کانفرنس، جس میں ملک بھر سے بہت بڑی تعداد میں افراد شریک ہو رہے ہیں، کے سکیورٹی انتظامات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کانفرنس کے مقام اور ملک بھر کی شاہراہوں پر شرکاء کانفرنس کے قافلوں کے لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں مقامی اخبارات میں نقص امن کے حوالے سے چھپنے والی خبروں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہوتا ہے، لہٰذا حکومت پنجاب، مقامی انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض منصبی کو بطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے، محب وطن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایران سے پاکستان واپس آنے والی زائرین کی بس پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانیوں کا قتل درحقیقت وطن عزیز سالمیت کے خلاف گہری سازش کا شاخسانہ ہے۔ دہشتگرد اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں، جو وطن دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہداء کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 175103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش