0
Thursday 28 Jun 2012 23:18

سانحہ ہزار گنجی قابل مذمت، دہشتگرد امریکی اسلام کی ترویج اور تفرقہ کا فروغ چاہتے ہیں، علامہ ناصر عباس

سانحہ ہزار گنجی قابل مذمت، دہشتگرد امریکی اسلام کی ترویج اور تفرقہ کا فروغ چاہتے ہیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ ناصر عباس جعفري نے کوئٹہ کے قريب رونما ہونے والے سانحہ ہزار گنجي کي شديد مذمت کرتے ہوئے تين روزہ سوگ کا اعلان کيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان امريکہ نواز دہشتگردوں کي آماجگاہ بن چکا ہے اور ان سفاک دہشتگردوں کو کھلي چھٹي دے دي گئي ہے، ہم نے کئي بار حکومت کو اس صورتحال سے آگاہ کيا کہ يہ دہشتگرد گروہ نہ تو اسلام کے حامي ہيں اور نہ ہي پاکستان کے دوست۔ ان کا مقصد صرف اور صرف امريکي اسلام کي ترويج اور مسلمانوں کے درميان تفرقہ کو فروغ دينا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وفاقي حکومت کو متنبہ کيا کہ نااہل وزيراعلٰي بلوچستان نواب اسلم رئيساني کو في الفور ہٹايا جائے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اب تک کوئٹہ ميں سو سے زائد اہل تشيع مسلمانوں کو دہشتگردي کا نشانہ بنايا گيا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کيا کہ کيا يہ پاکستاني شہري نہيں تھے؟ کيا پاکستان کے آئين کا اطلاق ان معصوم اور بے گناہ شہيد کيے جانے والوں پر نہيں ہوتا۔؟ انھوں نے کہا کہ اب اس سلسلے کو فوري بند اور معصوم پاکستانيوں کو مکمل تحفظ ملنا چاہيے۔
خبر کا کوڈ : 175114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش