0
Saturday 30 Jun 2012 21:53

کرایوں میں کمی کرکے نئے کرایہ نامے جاری کیے جائیں، میاں محمد اسلم

کرایوں میں کمی کرکے نئے کرایہ نامے جاری کیے جائیں، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کر تے ہوئے اسے حکو مت کی جانب سے اٹھایا گیا احسن اقدام قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے راولپنڈی اسلام آباد اور بیرون شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الفلاح ہال میں منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد محمد کاشف چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ میاں اسلم نے کہا عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہو ئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کو نہ صرف واپس لیا جائے بلکہ کرایوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔ انھوں نے کہا ملک میں بڑی تعداد میں عوام پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتی ہے۔ انھوں نے کہا پٹرول کی قیمت میں بتدریج 15 روپے کمی کا فائدہ مہنگائی کی ماری عوام کو پہنچنا چاہیے۔ میاں اسلم نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کرکے نئے کرایہ نامے جاری کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 175607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش