0
Monday 2 Jul 2012 12:14

آزاد کشمیر کے لئے285 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ، ہڑتال ختم

آزاد کشمیر کے لئے285 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ، ہڑتال ختم
اسلام ٹائمز۔ راولاکوٹ سمیت پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں تین روز تک جاری رہنے والی شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے لیے 285 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔ پونچھ ڈویژن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے لیے شیڈول مرتب کرنے اور ذمہ داری محکمہ بجلی کے حوالے سے تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین دن سے انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر مشترکہ شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی اس ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔ کھانے پینے کی اشیاء کی بھی قلت پیدا ہو گئی تھی، دفاتر ویران تھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔ 

آزادکشمیر کے وزیر بجلی، آئیسکو کے بااختیار نمائندے سمیت حکومتی مذکراتی ٹیم نے احتجاج کرنے والوں کے نمائندہ وفد سے مذکرات کیے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب مذکرات میں طے پایا کہ آزادکشمیر کو 285 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ ہر وقت ہر گریڈ اسٹیشن پر بجلی دستیاب ہو گی جس کے بعد مقامی محکمہ بجلی شیڈول کے تحت بجلی مہیا کرنے کا پابند ہو گا۔ دریں اثناء انجمن تاجران راولاکوٹ اور ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے عہدیداران نے اتوار کو راولاکوٹ کے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم ہو جانے کے بعد شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔ 

محکمہ بجلی آزادکشمیر کے وزیر سے جو معاملات طے ہوئے ہیں ان کے مطابق کرایہ میٹر مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے آئندہ کسی بل میں کرایہ میٹر شامل نہیں کیا جائے گا سترہ یونٹ تک کا بل لازمی دیا جائے گا اس سے اوپر جتنی یونٹس صارف استعمال کرے گا اتنا ہی بل دیا جائے گا کوئی صارف بجلی استعمال کرے یا نہ کرے سترہ یونٹس کا بل اسے ادا کرنا ہوگا جن لوگوں کے ذمہ دو ماہ کے بل کے باقیا جات ہیں اور انجمن تاجران کی اپیل پر انہوں نے بل جمع نہیں کروائے تھے ان کو یہ بل اقساط میں جمع کروانا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 176023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش