0
Monday 2 Jul 2012 22:37

مقبوضہ کشمیر کے حریت لیڈران دلی روانہ ہونے کی تیاریوں میں مصروف

مقبوضہ کشمیر کے حریت لیڈران دلی روانہ ہونے کی تیاریوں میں مصروف
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خارجہ سیکریٹری جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کیلئے سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمرفاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر کشمیری علیحدگی پسند لیڈران آج اور کل دلی روانہ ہونگے جبکہ حریت (ع) کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 3جولائی کو نئی دہلی میں ہی منعقد ہوگا جس میں سبھی شوریٰ ممبران کی شرکت متوقع ہے، میرواعظ کی سربراہی والی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اہم ترین اجلاس ممکنہ طور 3جولائی کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا جس میں چیرمین کے علاوہ سبھی ایگزیکٹیو ممبران کی شرکت متوقع ہے، اس بارے میں معلوم ہوا کہ 30جون کو سرینگر میں حریت (ع) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہونا تھا لیکن شہر میں سانحہ آستان عالیہ خانیار سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر یہ اجلاس نہیں ہوسکا، اب یہ اجلاس ممکنہ طور نئی دہلی میں منعقد ہورہا ہے کیونکہ حریت کانفرنس ایگزیکٹیو میں شامل سبھی لیڈران 3جولائی کو سہ پہر کے وقت بھارت کا دورہ کررہے پاکستانی خارجہ سیکریٹری جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں جبکہ پاکستانی خارجہ سیکریٹری سے ملاقات کیلئے قائمقام پاکستانی سفیر برائے دہلی بابر امین نے حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی اور لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو بھی مدعو کیا ہے۔
 
پاکستانی خارجہ سیکریٹری جلیل عباس جیلانی سے 3جولائی کی شام دلی میں واقع پاکستانی سفارتخانہ میں ہونے والی ملاقات سے قبل حریت کانفرنس (ع) کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس نئی دہلی میں ہی منعقد ہوگا جس میں سبھی ممبران شرکت کریں گے، پاکستانی خارجہ سیکریٹری جلیل عباس جیلانی اور بھارت میں پاکستان کے نئے سفیر سلمان بشیر کے ساتھ 3جولائی کو شام کے تقریباً 5بجے ہونے والی ملاقات سے قبل اسی روز دن کے وقت حریت مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوگا جس میں سیاسی اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی خارجہ سیکریٹری کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران اٹھائے جانے والے معاملات پر بھی غور وخوض کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 176097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش