0
Saturday 14 Jul 2012 15:20

شعبہ طالبات جامعۃ الرضا کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شعبہ طالبات جامعۃ الرضا کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شعبہ طالبات جامعۃ الرضا ٹیکسلا کے زیر اہتمام امام بارگاہ کربلا حیدر صفدر ٹیکسلا میں فیضان ولایت کانفرنس و تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر فاضلہ قم سیدہ نسیم فاطمہ مہمان خصوصی تھیں۔ تربیتی ورکشاپ میں قرآنیات، اخلاقیات، فقہ اور حالات حاضرہ پر دروس دیئے گئے۔ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر طالبات کے مابین تقریری و کوئز مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان مقابلوں میں ٹیکسلا، راولپنڈی کے علاوہ گرد و نواح کے علاقوں سے طالبات پر مشتمل ٹیموں نے شرکت کی۔ اول، دوئم اور سوئم پوزیش حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ تقریری مقابلے میں ٹیکسلا کی ٹیم جبکہ کوئز مقابلے میں قصر آل عمران چکلالہ راولپنڈی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب کے منتظم مولانا امیر حسین جعفری نے تمام شرکاء کی بھرپور شوق اور ولولے کو سراہا اور ایسے پروگرامات کو مستقبل میں جاری رکھنے کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 179028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش