0
Tuesday 17 Jul 2012 23:22

ممبئی حملہ کیس کے تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار

ممبئی حملہ کیس کے تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار
 اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کيس کی تحقيقات کے لیے بھارت جانے والے کميشن کی کارروائی کو غير قانونی قرار دے ديا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا جج چودھری حبیب الرحمن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ممبی حملہ کیس میں جرح سے روکے جانے کے معاہدے کو ختم کرے، اور بھارت کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے کے لیے خط لکھا جائے۔ ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمٰن لکھوی کے وکیل خواجہ عارف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھارت نے انہیں استغاثہ کے چار گواہان پر جرح کی اجازت نہیں دی گئی، ایسا اقدام خلاف قانون ہے۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے بھی وکیل صفائی کی درخواست کی تائید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 179985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش