0
Monday 25 Jun 2012 09:47

بھارت، ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز گرفتار

بھارت، ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا نام سید ذبیح الدین ہے اور وہ چھبیس نومبر دوہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی بم دھماکوں کے چھ منصوبہ سازوں میں سے ایک ہے۔ ذبیح کو 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ذبیح الدین دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں ہونے والے دھماکوں میں بھی ملوث تھا جن میں ایک سو اسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق بھارتی پوليس نے ممبئی حملے کے مبينہ منصوبہ ساز کو گرفتار کرنے کا دعوی کيا ہے۔ پوليس کے مطابق ملزم ذبیح الدين کو آج صبح دلی کے اندرا گاندھی ائيرپورٹ سے گرفتار کيا گيا۔ ملزم پر ممبئی حملوں ميں معاونت کا الزام ہے۔ ذبیح الدين کا تعلق انڈين مجاہدين سے بتايا گيا ہے۔ دو ہزار آٹھ ميں ہونے والے ممبئی حملوں ميں ڈيڑھ سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 173993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش