0
Wednesday 18 Jul 2012 00:29

پارا چنار میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 افراد زخمی

پارا چنار میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ پارا چنار میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے، پارا چنار شہر کے باہر ڈانڈھر روڈ پر طوری قبیلہ کے کھیتوں میں نصب بارودی سرنگ اچانک اس وقت دھماکہ سے پھٹ گئی، جب دو افراد وہاں سے گزر رہے تھے، دھماکہ کے باعث دونوں افراد زخمی ہو گئے، جس جگہ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا وہ گائوں بوشیرہ سے متصل ہے، واضح رہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے کرم ایجنسی میں حالات ایک مرتبہ پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم حکومت اس حوالے سے کسی قسم کا نوٹس نہیں لے رہی۔
خبر کا کوڈ : 180011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش