0
Friday 20 Jul 2012 14:11

رحمن ملک نے اپنی ہی خالی سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

رحمن ملک نے اپنی ہی خالی سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
اسلام ٹائمز۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، رحمان ملک نے علماء اور ٹیکنوکریٹس کی نشست پر تین فارم جمع کرائے۔ یہ نشست رحمان ملک کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خالی نشست پر کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 19 اور 20 جولائی دی گئی تھی، 23 اور 24 جولائی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 30 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ اس نشست پر انتخاب 8 اگست کو ہوگا۔

رحمان ملک کاغذات جمع کرانے الیکشن کمیشن پہنچے تو صغیر احمد، رضا ہارون، وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزراء بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ رحمان ملک کے تجویز اور تائید کنندہ میں ایاز سومرو، مظفر شجرہ دوسرے فارم میں تجویز اور تائید کنندہ نرگس این ڈی خان اور غلام مجدد اسران شامل ہیں۔ رحمان ملک نے دہری شہریت ترک کرنے کا حلف نامہ بھی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرایا۔
خبر کا کوڈ : 180595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش