0
Saturday 21 Jul 2012 19:31

گوادر، کوسٹ گارڈز کے کیمپ پرحملہ،8اہلکار شہید

گوادر، کوسٹ گارڈز کے کیمپ پرحملہ،8اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ لیویز ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے دور افتادہ مقام پشکان میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور بھاری اور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ انہوں نے پہلے کیمپ پر راکٹ داغے اور پھر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق راکٹ حملوں اور فائرنگ سے متعدد اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو گوادر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ بہت شدید تھا۔ جوابی کارروائی میں ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ایف سی کا یونیفارم پہنا ہوا تھا۔ ضلعی انتظامیہ اور کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔


خبر کا کوڈ : 180898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش