0
Tuesday 24 Jul 2012 21:22

بی بی فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں سرینگر میں تقریب کا انعقاد

بی بی فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں سرینگر میں تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ بی بی فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں ایک پروقار تقریب آستانہ عالیہ حضرت خواجہ نقشبند صاحب سرینگر میں منعقد ہوئی، جہاں خطاب کرتے ہوئے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے بی بی فاطمہ زہرا (س) کو انکی بے مثال دینی، سماجی اور اسلامی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، اپنے خطاب میں میر واعظ عمر فاروق نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی پاکیزہ زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ (س)کی مبارک زندگی امت مسلمہ کی ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کیلئے ہر دور میں نمونہ کامل اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔
 
میر واعظ مولوی عمر فاروق نے خصوصی طور پر کشمیری خواتین پر زور دیا کہ وہ بی بی خاتون جنت (س) کی مقدس حیات طیبہ اور تعلیمات عالیہ کو اپنا کر اپنی زندگیوں میں ایک صالح اور خوشگوار اسلامی انقلاب لائیں اور اپنے گھریلو ماحول کو بھی سنواریں، انہوں نے کہا کہ رسمی طور پر بی بی فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کی تقریبات منا کر ہم ہرگز اس بلند ترین اور دین اسلام کی عظیم محسنہ خاتون کا حق ادا نہیں کر سکتے بلکہ اس کے لئے ہمیں عملی طور پر آپ (س) کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 181523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش