0
Tuesday 24 Jul 2012 03:52

دادو، ایم پی اے کے بھائی کا امام بارگاہ کی اراضی پر قبضے کیلئے حملہ، تنظیمی عہدیداروں سمیت 6 افراد زخمی

دادو، ایم پی اے کے بھائی کا امام بارگاہ کی اراضی پر قبضے کیلئے حملہ، تنظیمی عہدیداروں سمیت 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ دادو کے علاقہ رحمان نگر میں ایم پی اے عمران لغاری کے بھائی فرید لغاری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جوگی مولا امام بارگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے وہاں موجود اہل تشیع پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں شیعہ علماء کونسل ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری سلامت جعفری، اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سیتا دادو رحمان نگر کے صدر خادم حسین جعفری سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد جب اہل تشیع نے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے تھانہ رجوع کیا تو ایس ایچ او نے ایف آئی آر میں فرید لغاری کا نام لکھنے سے انکار کردیا، اور ایف آئی آر عمومی طور پر لغاری برادری کیخلاف درج کردی۔ تاہم دوسری جانب فرید لغاری نے متاثرہ اہل تشیع کے خلاف براہ راست ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ واضح رہے کہ ایم پی اے عمران لغاری کافی عرصے سے غریب اہل تشیع کے گھروں پر قبضہ کرنے کو شش میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 181560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش