0
Saturday 4 Aug 2012 23:32

ہنگو میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق

ہنگو میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی حسب معمول گشت پر مامور تھی کہ شاہو روڈ پر افطاری کے بعد دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار خان فراز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ادھر تحصیل ٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔ جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 184925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش