0
Friday 20 Apr 2012 00:11

صوابی، شرپسندوں کا بم حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار زخمی

صوابی، شرپسندوں کا بم حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار زخمی
 اسلام ٹائمز۔ صوابی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے نواں قلعہ میں میاں کریم شاہ بابا کے مزار کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، شرپسندوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 154862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش