0
Tuesday 7 Aug 2012 21:38

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 3 روز کے دوران تباہ کن بارشیں، 7 افراد لقمہ اجل بن گئے

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 3 روز کے دوران تباہ کن بارشیں، 7 افراد لقمہ اجل بن گئے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جموں صوبہ میں موسلا دھار اور طوفانی بارشیں جان و مال کے ضیاع کا موجب بن گئیں، جسکے نتیجے میں لگ بھگ 50 رہائشی مکانات مکمل طور تباہ ہوگئے اور 2 خواتین سمیت 7 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ پولیس، فوج اور انڈین ائیرفورس نے مشترکہ بچاﺅ کارروائیوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے، اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق صوبہ جموں کے پہاڑی اضلاع پونچھ، راجوری، رام بن، ڈوڈہ، ریاسی، ادھمپور اور کھٹوعہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل موسلادھار اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں تقریباً 50 سے زیادہ رہائشی مکانات مکمل طور تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے میں موسلادھار اور تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد رہائشی مکانوں کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان پانچ افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ دو درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ رام بن ضلع میں تنگ پہاڑی راستے سے دو خواتین پھسل جانے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئیں۔
خبر کا کوڈ : 185725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش