0
Saturday 11 Aug 2012 23:06

ایران، آذر بائیجان شرقی میں زلزلہ، 87 افراد جاں بحق، 400 سے زائد زخمی

ایران، آذر بائیجان شرقی میں زلزلہ، 87 افراد جاں بحق، 400 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق ایران کے صوبہ آذربائیجان شرقی 
کے شھر اھر، ورزقان اور ھریس میں زلزلے سے 87 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڑیلووجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکڑت اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شھر اھر میں 6.2 اور ورزقان میں 6 ریکٹر کی شدت کا زلزلہ آیا، اس وقت سے لے کر ابتک وقتاً فوقتاً 9 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  اطلاعات کے مطابق اھر میں 30 افراد، ھریس میں 10 افراد، ورزقان میں40 افراد اور جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے 7 افراد جان بحق ہو گئے۔ اسکے علاوہ اھر شھر کے گرد و نواح کے 60 گاوں کو 50 سے 80 فیصد نقصان پہنچا جبکہ 4 گائوں 100 فیصد تباہ ہو گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے کلیبر اور  ورزقان کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ آج رات اپنے گھروں سے باہر گزاریں۔ جائے حادثہ پر ہلال احمر کے ہیلی کاپٹر امداد رسانی کے لئے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 186746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش