0
Saturday 16 Jan 2010 15:07

پاک،ایران اور افغانستان وزراء خارجہ اجلاس،اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے نکات پر متفق

پاک،ایران اور افغانستان وزراء خارجہ اجلاس،اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے نکات پر متفق
اسلام آباد:پاکستان،ایران اور افغانستان سہہ فریقی اجلاس میں اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے نکات پر متفق ہو گئے۔پاکستان،ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا۔سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی اور افغانستان کے وزیر خارجہ رنگین داد فر مشترکہ اعلامیئے پر متفق ہو گئے ہیں۔اعلامیئے کے مطابق تینوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے،انر جی،ٹرانسپورٹ اور مائننگ میں تعاون،افغانستان میں قومی مصالحت کی مکمل حمایت،لائیو اسٹاک،ما حولیات اور توانائی میں تعاون،انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی میں ایک دوسرے سے تعاون پر متفق ہو گئے۔اجلاس میں سہ فریقی صنعتی منصوبہ بندی کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اعلامیئے میں یہ بھی طے پایا کہ عمل در آمد کمیٹی کا نام جوائنٹ کمیٹی اور نیشنل کوآرڈینیٹر ہو گا۔جس میں تینوں ممالک کے وزراء خارجہ شامل ہوں گے۔اجلاس سے پہلے ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی کے بعد یہ پہلا سہ فریقی اجلاس ہے۔ 
اسلام آباد:پاکستان،افغانستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے ہیں جن میں علاقائی استحکام کیلئے تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفترخارجہ میں افغان مسئلہ پرسہ فریقی مذاکرات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغانستان سے متعلق امور اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بعد میں افغان وزیر خارجہ ڈاکٹر رنگین دادفر سپانتا دفتر خارجہ پہنچے اور تینوں وزراء خارجہ میں مذاکرات ہوئے جس میں تینوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔سہ فریقی مذاکرات میں رواں ماہ کے آخر میں ترکی اور برطانیہ میں افغانستان سے متعلق ہونے والی علاقائی اور عالمی کانفرنسزسے متعلق امورکے علاوہ افغانستان سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شیڈول کے مطابق مذاکرات کے بعد تینوں ممالک کے وزراء خارجہ آج دوپہر کو میڈیا کو مشترکہ بریفنگ بھی دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 18707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش