0
Tuesday 14 Aug 2012 17:30

مسلح افواج نے 66واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا

مسلح افواج نے 66واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی، تینوں مسلح افواج کی تمام یونٹس کی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کی خصوصی دعاؤں سے دن کا آغاز ہوا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر، جنرل ہیڈکوارٹر، سروسز اور کور ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں، جن میں اسٹیشن اور بیس کمانڈرز نے پرچم کشائی کی، تمام یونٹس میں افسروں اور جوانوں نے قومی ترانہ پڑھا۔ تقاریب میں پاک فضائیہ، آرمی اور بحریہ کے سربراہوں کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، علاوہ ازیں گزشتہ رات بارہ بجے پی ایم اے کاکول میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف مہمان خصوصی تھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے خصوصی پریڈ کی اور سلامی دی۔




خبر کا کوڈ : 187511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب