0
Wednesday 15 Aug 2012 05:41

حکومت اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتی تو ہم کارکنان کو آزاد چھوڑ دیں گے، شاہد غوری

حکومت اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتی تو ہم کارکنان کو آزاد چھوڑ دیں گے، شاہد غوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کے پے در پے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت پولیس انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، کراچی میں سب صحیح نہیں ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے حقائق پر پردہ ڈالنے میں مصروف عمل ہے۔ کراچی میں کون بے گناہ افراد کو قتل کر رہا ہے حساس ادارے اور حکومت اچھی طرح جانتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سندھ نے کراچی کے امن کو تباہ کرنے کے لیے دہشت گردوں کو لائسنس دے دیا ہے۔ حکومت بتا دے اگر وہ قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتی تو ہم کارکنان کو آزاد چھوڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاندنی چوک پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج آفتاب چشتی اور کارکن فہیم قادری کی نمازِ جنازہ کے بعد چاندنی چوک سعید آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد غوری نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردوں نے ہمیں لاشوں کے تحفے دیئے ہیں اور یہ تحفے ہم قبول کرتے ہیں۔ کارکنان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اپنی پرامن پالیسی سیاسی شعور سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کردیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سن لیں جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے، وہ اتنا ظلم کریں جتنا وہ کل خود برداشت کرسکتے ہیں، ہم محب وطن ہیں اس ہی لئے قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سفاک قاتل اور انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ محب وطن ہیں۔ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے کلرز، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے، قیام امن کے بغیر کراچی کی رونقیں بحال ہونا مشکل ہے، حکومت اب سیاسی و ذاتی مصلحت پسندی کا لبادہ اتار دے اور ملک و قوم کے مفاد میں مثبت فیصلے کرے وگرنہ عوام سڑکوں پر نکل آئے تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ شاہد غوری نے صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کی مسلسل جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بناکر انہیں سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 187643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش