0
Thursday 16 Aug 2012 19:01

بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی

بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں 15 اگست کو حریت جماعتوں کی کال پر مکمل ہڑتال رہی، جسکے نتیجے میں معمول کی سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے ساتھ ساتھ تمام بازار بند اور سڑکوں سے مسافر ٹرانسپورٹ غائب رہی جبکہ شہر سرینگر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے لوگوں کو گھروں میں محصور کیا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں، ساتھ ہی ساتھ وادی بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی، ادھر شمالی اور جنوبی کشمیر میں عسکری تنظیموں کی طرف سے دھمکی آمیر پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے جن میں 15 اگست کی تقاریب سے عوام کو دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی، اس دوران کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) نے ہڑتال کو کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
 
ادھر پولیس اور سرکاری ترجمان نے 15 اگست کی تقاریب پر امن طور پر اختتام پذیر ہونے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے 15 اگست کے موقعہ پر ریاستی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مکمل ہڑتال کرکے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ کشمیری عوام بھارت پر اپنا فیصلہ واضح کریں کہ انہیں کسی بھی طور پر آزادی سے کم کوئی چیز قبول نہیں۔
 
حریت کانفرنس کے دھڑوں کی طرف سے دی گئی کال کے پیش نظر وادی میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں سڑکیں سنسان اور بازار ویران رہے، مقبوضہ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ سرینگر شہر کے تمام علاقوں میں بھارتی افواج کو چوکنا رکھا گیا تھا جنہوں نے لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 187849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش