0
Friday 17 Aug 2012 04:15

القدس کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا سہرا امام خمینی (رہ) کے سر جاتا ہے، جنرل (ر) حمید گل

القدس کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا سہرا امام خمینی (رہ) کے سر جاتا ہے، جنرل (ر) حمید گل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی بیاسی فیصد آبادی اسلامی نظام چاہتی ہے۔ لیاقت علی خان نے مغربی جمہوریت کو مسترد کیا اور کہا کہ بلاشرکت غیرے اللہ اس ملک کا حکمران ہے۔ تو پھر کیا چیز مانع ہے کہ ہم اللہ کا نظام نافذ نہیں کر رہے۔ قائد اور اقبال کے ویژن کی طرف ہمیں بڑھنا ہوگا۔ اس ملک میں تبدیلی انتخاب سے نہیں بلکہ انقلاب سے آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے ملی یکجہتی کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ ہمیں امریکہ کو خیرباد کہنا ہوگا ورنہ وہ ہمیں اسلامی نظام نہیں لانے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جاری مختلف تحریکیں یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ امریکی نظام ایک ناکام نظام ہے۔ اسلامی نظام کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نظام سے صرف امت مسلمہ نہیں بلکہ انسانیت کی تقدیر وابستہ ہے۔ بیت المقدس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمید گل کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج کا خیبر ہے، جسے فتح کرنا ہوگا۔ فلسطین عربوں کے لئے زمین کا مسئلہ ہوگا لیکن ہمارے لئے دین کا مسئلہ ہے۔

سابق آئی ایس آئی سربراہ نے کہا کہ القدس کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا سہرا امام خمینی (رہ) کے سر جاتا ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے، جسے صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے۔ اسی طرح قائد اعظم محمد علی جناح نے بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیا۔ موتمر عالم اسلامی کے قیام میں اقبال اور مولانا محمد علی جوہر نے کردار ادا کیا اور مولانا محمد علی جوہر کی قبر فلسطین میں ہے۔

ایران کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنما نے کہا کہ ایران کو اقوام عالم سے الگ تھلگ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایران او آئی سی کا رکن ہے، آپس کے شکوک و شبہات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 188151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش