0
Friday 17 Aug 2012 18:42

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا کراچی دھماکہ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا کراچی دھماکہ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن نے کراچی میں القدس ریلی میں شرکت کیلئے جانے والے نوجوانوں کی بس پر بم حملے کیخلاف آج رات 8 بجے پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا سید ثقلین نقوی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ آج رات 8 بجے ملتان پریس کلب کے سامنے کراچی کے سانحہ کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تسلسل کیساتھ شیعان حیدر کرار (ع) کا قتل عام حکومت اور دیگر ذمہ دار اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 188284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش