0
Saturday 18 Aug 2012 16:34

سانحہ کراچی کیخلاف ملتان میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

سانحہ کراچی کیخلاف ملتان میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سفاری پارک کے قریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نوجوانوں کی بس پر ہونیوالے بم حملے کے خلاف دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا قاضی فیاض حسین علوی، مولانا قاضی نادر حسین علوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر عرفان حیدر نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ابھی سانحہ بابوسر کے شہداء کی تدفین مکمل نہیں ہوئی تھی کہ یزیدیوں نے ایک بار پھر کراچی میں امامیہ نوجوانوں کی بس پر حملہ کردیا۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو قبلہ اول بیت المقدس کی دشمن ہیں، گلگت میں ہونے والا سانحہ جس میں بسوں سے اتار کر لوگوں کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد شیعہ ثابت ہونے پرشہید کر دیا گیا، کراچی میں روزانہ ایک سے دو شیعہ نوجوان شہید کئے جا رہے ہیں اور یوم القدس کے دن جو کہ خالصتاً اسرائیل سے نفرت کے اظہار کا دن ہے، ایک طرف یوم القدس کی ریلی پر بم حملہ کیا گیا جبکہ دوسری جانب گلبہار کے علاقے سے آنے والے شیعہ نوجوان پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ان تمام واقعات سے امریکی وصیہونی ایجنٹ دہشت گردوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ محض اپنے آقا امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 188363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش