0
Tuesday 21 Aug 2012 12:40

دہشتگرد فوج کو ناکام بنانا چاہتے ہيں، پاکستان ڈٹ جائے امريکہ مدد کو تيار ہے، ہاورڈ برمن

دہشتگرد فوج کو ناکام بنانا چاہتے ہيں، پاکستان ڈٹ جائے امريکہ مدد کو تيار ہے، ہاورڈ برمن
اسلام ٹائمز۔ امریکی ايوان نمائندگان کی خارجہ امور کميٹی کے رکن ہاورڈ برمن کا کہنا ہے کہ کامرہ جيسے حملے کرکے دہشت گرد پاکستانی فوج کو ناکام بنانا چاہتے ہيں، دہشتگرد پاکستان جيسے اہم ملک کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں۔ لاس اينجلس ميں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ايوان نمائندگان کی خارجہ امور کميٹی کے رکن ہاورڈ برمن نے کہا کہ ہميں دہشتگردوں کے خلاف حکومتی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہيے، جو حکومت اور فوج کو ناکام بنانا چاہتے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ امريکہ پاکستان کی مدد کيلئے تيار ہے، پاکستان کو بھی اس قسم کے حملوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہيے۔
خبر کا کوڈ : 188987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش