0
Sunday 26 Aug 2012 10:24

بدانتظامی کے مرتکب آفیسران کو نشان عبرت بنائیں گے، سردار رفیق محمود

بدانتظامی کے مرتکب آفیسران کو نشان عبرت بنائیں گے، سردار رفیق محمود
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین سردار رفیق محمود نے کہا ہے کہ جو معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان پر احتساب بیورو کی سطح پر کاروائی نہیں کی جا سکتی خواہ مخواہ کی درخواست بازی سے احتساب بیورو کا وقت ضائع ہوتا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس راولاکوٹ کی تعمیر کا کام ابتدائی دنوں میں تیز رفتاری سے جاری تھا لیکن تعمیراتی کام کی رفتار میں اچانک کمی باعث تشویش ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرتے ہوئے فوری تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ وہ سرکٹ ہائوس میں شکایات کی سماعت کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے معائنہ کے دوران ایرا کے آفیسران اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صحافیوں، ترقیاتی محکموں کے آفیسران، احتساب بیورو کے تفتیشی آفیسران اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 

چیئرمین احتساب بیورو نے کہا کہ بدانتظامی کے مرتکب آفیسران خصوصا محکمہ تعلیم میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کو فوری درست کیا جائے بصورت دیگر احتساب بیورو حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سخت کاروائی کرے گا اور بلاتخصیص قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انھیں نشان عبرت بنائیں گے تاکہ ایسے لوگوں کا محاسبہ ہوسکے جو قومی دولت کے زیاں کا سبب بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو شخص شکایت کرتا ہے وہ ثبوت بھی فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 190071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش