0
Monday 27 Aug 2012 02:16

اقتصادی حالات کو بہتر بناکر ہی مجموعی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے، غلام حسن میر

اقتصادی حالات کو بہتر بناکر ہی مجموعی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے، غلام حسن میر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مقامی سرمایہ کار آگے آئیں، اگر مقامی وسائل کو صحیح طور پر بروئے کار لایا جاتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ریاست کو اقتصادی آزادی سے روک نہیں سکے گی، نوجوانوں میں مثبت سوچ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگار کے وسائل پیدا کرنے سے نوجوانوں کو گمراہ کن راستوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ بانڈی پورہ میں پارٹی ورکروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی آف نیشنلسٹ کے سربراہ اور ریاستی وزیر زراعت غلام حسن میر نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی حالات کو بہتر بنا کر ہی مجموعی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
 
انہوں نے جموں و کشمیر کیلئے اقتصادی آزادی کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کو سیاحتی صنعت میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ وادی میں زیادہ سے زیادہ معاشی راہیں میسر ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے صورتحال انتہائی موزوں ہے، اس لئے بیرونی صنعت کاروں کو اپنا سرمایہ یہاں ہی لگانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 190217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش