0
Wednesday 29 Aug 2012 02:55

ایوان صدر کی عدلیہ کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہو نگی، صابر شاہ

ایوان صدر کی عدلیہ کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہو نگی، صابر شاہ

اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ ایوان صدر سے عدلیہ کے خلاف ہونے والی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو نگی، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عدلیہ کا احترام کریں۔ پشاور میں مسلم لیگی کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ حکمران آزاد عدلیہ کو گھر کی لونڈی بنانے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں اس کے ملکی سالمیت پر تلخ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے جو تاریخ ساز جدوجہد کی ہے آج اس کے ثمرات کی بدولت اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی عدلیہ کے سامنے جوابدہ ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت جو روز اول سے ہی آزاد عدلیہ کی راہ میں رکاوٹ تھی آج عدلیہ کے ساتھ کھل کر محاذ آرائی پر اتر آئی ہے اور اس سلسلے کو ایوان صدر سے سپانسر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتی اور اب بھی وزیر اعظم عدلیہ کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہلت لیکر حکمران جماعت عدلیہ کا وقت ضائع کر رہی ہے، اور آزاد عدلیہ کو ڈوگر کورٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ زرداری کو بچانے اور ان کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

خبر کا کوڈ : 190808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش