0
Friday 31 Aug 2012 11:27

واہ کینٹ سے 3 افغان دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد، علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ

واہ کینٹ سے 3 افغان دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد، علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ واہ کینٹ پولیس نے تین افغان دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا، ملزم اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر واہ کینٹ میں قبرستان کے قریب جنگل میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ہجرت گل، مجیب اللہ اور مہیب اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارود، دو بیلٹیں، دو ڈیٹونیٹر، دستی بم اور ریمورٹ کنٹرول برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد واہ کینٹ میں اسلحہ فیکٹری کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ کینٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے واہ کینٹ چوکی نمبر دو کے علاقے میں واقع قبرستان میں چھپے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے چھ سے سات کلو دھماکہ خیز مواد، ڈیٹو نیٹر اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ واہ کینٹ میں واقعے حساس ادارے کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، جبکہ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان کے دیگر پانچ ساتھی بھی روپوش ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے روپوش دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر واہ کینٹ سمیت راولپنڈی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 191490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش