0
Saturday 30 Jan 2010 13:15

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا،صدر کے استثنیٰ سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،وزیراعظم گیلانی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا،صدر کے استثنیٰ سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد:وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا،ہمارے وزراء عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،عوام ہمارے ساتھ ہیں،حکومت کسی سے خوفزدہ نہیں،صدر کو حاصل آئینی استثنیٰ پر ن لیگ سے کوئی اختلاف رائے نہیں،کبھی این آر او کا دفاع نہیں کیا،پاکستان کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنا اور اپنے کام سے کام رکھنا ہے،صوبہ سرحدکے نام کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائیگا۔جمعہ کو اسلام آباد میں ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر کے استثنٰی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 248 پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے،عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہم کسی سے خوف زدہ نہیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 58 ٹو بی،تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر پابندی کے خاتمے،صوبائی خودمختاری اور دیگر قانونی امور کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے اپنا بیشتر کام مکمل کر لیا ہے،صوبہ سرحد کے نام کا معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا اور 17ویں ترمیم میں تبدیلی کا بل پارلیمنٹ کے مارچ میں ہونے والے مشترکہ اجلاس سے بہت پہلے پیش کر دیا جائیگا۔وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ میں نے کبھی این آر او کا دفاع نہیں کیا،نہ میں نے ایوان میں اس کا دفاع کیا نہ ہی سپریم کورٹ میں،تو اب میں کیسے اس کا دفاع کر سکتا ہوں۔جسٹس خواجہ شریف کی سپریم کورٹ میں تقرری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاملہ صدر اور چیف جسٹس کے درمیان ہے۔بلیک واٹر کے حوالے سے وزیراعظم نے صحافیوں کو کہا کہ آپ یا تو امریکی اخبارات پر یقین کریں یا ہماری بات پر۔
خبر کا کوڈ : 19512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش