0
Friday 14 Sep 2012 01:08

آئی ایس او کا جمعہ کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

آئی ایس او کا جمعہ کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں گستاخانہ فلم ریلیز ہونے کے خلاف آئی ایس او آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ناصر عباس کے مطابق امریکی پادری ٹیری جونز کی گستاخانہ حرکتوں کے خلاف جمعہ کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرکے فوری طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے اور اسے ملک بدر کیا جائے۔

ناصر عباس نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم کسی بھی قسم کے بیرونی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اقتدار کو حرمت رسول (ص) پر قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران فوری طور پر امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ سے علیحدگی کا اعلان کریں، بصورت دیگر امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکمرانوں کے خلاف بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او، مجلس وحدت مسلمین کیساتھ مل کر نماز جمعہ کے بعد امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول (ص) پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اس معاملے میں پوری امت مسلمہ متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے اور اب امریکہ حد سے گزر کر امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں بھی بہت آگے نکل گیا ہے اور حرمت رسول (ص) پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ملعون پادری کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائے۔
خبر کا کوڈ : 195253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش