0
Saturday 15 Sep 2012 00:10

جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کا گستاخانہ فلم کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کا گستاخانہ فلم کیخلاف کل احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ توہین رسالت (ص) پر مبنی گستا خانہ فلم کے خلاف جمعیت اتحاد العلماء صوبہ خیبر پختونخوا نے کل 15 ستمبر بروز ہفتہ المرکز اسلامی حدیقة العلوم پشاور کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرے کی قیادت صدر جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا قاری سیدالرحمان خطیب جامع مسجد سردار گڑھی، مولانا غلام الرحمان، مفتی سیف الحکیم جدون، مولانا قاضی خلیل احمد اور مولانا سیدحبیب شاہ کریں گے۔ مظاہرے میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا جائیگا۔ دریں اثناء جامع مسجد حدیقة العلوم المرکز اسلامی پشاور میں خطبہ جمعہ کے موقع پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اگر امریکہ نے گستاخانہ فلم پر پابندی نہ لگائی اور عالم اسلام کے سے معافی نہ مانگی تو لیبیا اور یمن کی طرح پاکستان میں بھی امریکی سفارتحانے اور قونصل خانے محفوظ نہیں رہیں گے۔

اُنہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر گرانی، قتل وغارت گری مسلط کی گئی، ہم نے اسے برداشت کیا لیکن ہم شان رسالت (ص) پر معمولی اَنچ بھی آنے نہیں دینگے۔ اُنہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ اپنے اندر غیرت پیدا کریں اور شان رسالت (ص) کے حوالے سے امریکہ کو واضح پیغام دیدیں۔ بصورت دیگر قوم آپ انہیں معاف نہیں کریگی۔
خبر کا کوڈ : 195372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش