0
Sunday 31 Jan 2010 16:14

ایران نے امریکی سینٹ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کو مسترد کر دیا

ایران نے امریکی سینٹ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کو مسترد کر دیا
تہران:ایران نے امریکی سینٹ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے پابندیاں عائد کئے جانے کی صورت میں ایرانی عوام ایٹمی توانائی کا حصول ترک نہیں کریں گے۔ایرانی اخبار نے وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست کے حوالہ سے بتایا کہ ایران پر پابندیاں عائد کر کے دباو بڑھانے کے نتیجہ میں ایرانی عوام کی آزادی کیلئے لگن اور ایٹمی توانائی کے حصول کا عزم مزید مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں 31 سال سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام کی آزادی کیلئے لگن میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی سینٹ نے حال ہی میں ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت ایرانی پٹرول کی درآمد پر پابندی لگا دی جائے گی جس کا مقصد ایران کو ایٹمی پروگرام محدود کرنے پر مجبور کرنا ہے۔تاہم ایران نے امریکی سینٹ کے اقدام کے سامنے نہ جھکنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 19608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش