0
Monday 25 Jan 2010 14:56

یورینیم کی افزودگی کے بارے میں قوم کو جلد خوشخبری سنائیں گے،احمدی نژاد

یورینیم کی افزودگی کے بارے میں قوم کو جلد خوشخبری سنائیں گے،احمدی نژاد
تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کے بارے میں قوم بہت جلد خوش خبری سنے گی۔ تہران میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات میں یورینیم افزودگی کا عمل جاری ہے۔بیس فیصد افزودہ یورینیم کے بارے میں قوم کو بہت جلد خوش خبری ملے گی۔محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ماہ فروری میں ایرانی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر دس روزہ تقریبات ہوں گی اس دوران قوم کو جوہری ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے بارے میں خوش خبری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب کا دن پوری قوم کے لئے فخر کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 19249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش