0
Friday 21 Sep 2012 02:01

مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کا آٹھ روز سے امداد نہ ملنے پر حنا ربانی کھر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کا آٹھ روز سے امداد نہ ملنے پر حنا ربانی کھر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کو آٹھ روز سے امداد نہ ملنے اور سیلابی پانی کو روکنے کیلئے بندوبست نہ کرنے پر اہل علاقہ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظفر گڑھ کے علاقوں کوٹ ادو شہر، نقد آباد، پتل شرقی، دوآبہ، بستی بلہ، بستی نائی والہ، سناواں، ٹھٹھہ گورمانی، شریف چھجڑا، شاہجمال، بستی بلوچاں، بلوچاں غربی، عجب والہ، غریب آباد سمیت چار سو سے زائد دیہات میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومتی سطح پر متاثرین کی امداد اور انہیں بیمایوں سے بچائو کیلئے ہیلتھ ٹیمیں نہ بھیجنے پر اہل علاقہ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ حالیہ سیلاب سے جہاں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں ایک لاکھ سے زائد مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف متاثرین کی امداد نہ کر نے پر ہزاروں افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں موزی امراض پھیل گئے ہیں اور ضلعی حکومت کی طرف سے متاثرین کی امداد کیلئے کئے جانے والے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 197202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش