0
Tuesday 25 Sep 2012 10:28

اقوام متحدہ توہین رسالت (ص) کا نوٹس لے، چوہدری عبدالمجید

اقوام متحدہ توہین رسالت (ص) کا نوٹس لے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر سردار غلام صادق کی کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور سیاسی حالات اور آزاد کشمیر کی تعیمر و ترقی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر قائمقام صدر سردار غلام صادق نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد کشمیر میں یوم عشق رسول (ص) کے موقعہ پر تمام کشمیری جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاجی ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں پرامن احتجاج اور بے مثال یکجہتی کے اظہار پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مختلف عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ توہین رسالت (ص) کا نوٹس لے اور ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے موثر قانون سازی کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نبی اکرم (ص) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق 5 سالہ مدت کے دوران آئین و قانون کے مطابق اور اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی پنجہ استبداد سے آزادی و حق خورارادیت کے حصول اور آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کک انقلاب برپا کرکے عوامی مسائل و مشکلات کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 198383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش