0
Friday 28 Sep 2012 23:39

بھارتی صدر کا بیان مقبوضہ کشمیر کے حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے، جمعیت المجاہدین

بھارتی صدر کا بیان مقبوضہ کشمیر کے حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے، جمعیت المجاہدین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت المجاہدین نے بھارتی صدر کے بیان کو حقائق کو مسخ کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھیل ڈل اور نشاط و شالیمار کی سیر کرنے سے پرنب مکھرجی کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہ سمجھیں، اخبارات کے نام اپنے بیان میں جمعیت المجاہدین کے ترجمان جلیل احمد نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی صدر پرنب مکھر جی کے خیالات کے اظہار کو صرف اور صرف حقائق مسخ کرنے اور کشمیر پر بھارتی قبضے کو جواز بخشنے کے حیلے بہانے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حیلوں بہانوں سے کشمیر کی تاریخ اور اس سے متعلق ٹھوس حقائق کو نہ ہی مسخ کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی کشمیر پر قبضے کو جواز دیا جاسکتا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تاریخ یہ ہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور کشمیر سے متعلق حقائق یہ ہیں کہ اہل کشمیر کل کی طرح آج بھی جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کو جابرانہ، جارہانہ اور ناجائز سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر کی کشمیر آمد پر شرق و غرب میں مکمل ہڑتال اس کی زندہ مثال ہے، جمعیت المجاہدین کے ترجمان کے مطابق عمر عبداللہ نے بھارتی صدر کو مدہوشی کا جام پلا کر جھیل ڈل اور نشاط و شالیمار کی سیر کرائی جس سے مسٹر مکھرجی کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک سمجھ بیٹھے، انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ ہے کہ بھارتی قیادت کشمیر کے معاملے میں جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کرتی چلی آئی ہے اور غلط بیانی سے کام لیت رہی ہے تاکہ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کیا جاسکے مگر اب کشمیر کے معاملے میں دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 199310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش