0
Monday 1 Oct 2012 21:44

امریکہ "ایم کے او" کو ایران کے قومی مفادات کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، جنرل رمضان شریف

امریکہ "ایم کے او" کو ایران کے قومی مفادات کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، جنرل رمضان شریف
اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے "ایم کے او" گروہ کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکال کر اس گروہ کو ایران کے خلاف تخریبی کاروائیوں میں استعمال کرنے کا پلان بنایا ہے۔ ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو میں جنرل رمضان شریف کا "ایم کے او" گروہ کو دہشتگردوں کی فہرت سے نکالنے کے امریکی اہداف کے بارے میں کہنا کہ امریکہ اس دہشتگرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کو ایران کے قومی مفادات کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ اس کام میں ناکام رہے گا۔ 

یاد رہے کہ امریکہ نے ماضی میں دہشتگرد گروہ "ایم کے او" جسے ایران میں منافقین کہا جاتا ہے، کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔ امریکہ نے یہ بہانہ بنایا ہے کہ اس گروہ نے گذشتہ دس برسوں میں کسی طرح کی دہشتگردانہ کارروائی نہیں کی ہے، لہذا اسے دہشتگرد گروہوں کی فہرست سے خارج کیا جاتا ہے۔ واضح  رہے کہ "ایم کے او" کے دہشتگرد گروہ نے عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے زمانے میں صدامی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایرانی اور عراقی اقوام کے خلاف گھناؤنے مظالم ڈھائے تھے۔ عراق کی عدلیہ میں ایم کے او کے عھدیداروں کے عراقی قوم کے خلاف انسانیت سوز کارروائيوں میں ملوث ہونے کے مقدمے آج بھی کھلے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش