0
Sunday 7 Feb 2010 17:55

اسرائیل مشرق وسطی میں ایک بڑی جنگ کا خواہاں ہے: ڈیلی تشرین

اسرائیل مشرق وسطی میں ایک بڑی جنگ کا خواہاں ہے: ڈیلی تشرین
فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق شام سے شائع ہونے والے ڈیلی تشرین نے اسرائیلی حکام کی طرف سے روزمرہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کی صیہونیستی رژیم مشرق وسطی میں ایک بڑی جنگ شروع کرنا چاہتی ہے۔ یہ اخبار لکھتا ہے: "اسرائیلی حکام اور سیاسی شخصیات کی طرف سے موصول ہونے والی دھمکیاں سیاسی اور فوجی اعتبار سے اسرائیلی حکومت کی منطق کو ظاہر کرتی ہیں"۔ یہ اخبار مزید لکھتا ہے کہ اسرائیل شام کے صبر کو آزما رہا ہے لیکن اپنی سرزمین واپس لینے میں شام کا صبر ایک دن ختم ہو جائے گا۔ شام کے صدر بشار اسد نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ اگر یہاں پر تین نسلوں سے مقیم فلسطینی مہاجرین کا مسئلہ حل نہ ہو سکے تو پھر ہم کیسی صلح کے پیچھے ہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 20015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش