0
Tuesday 2 Oct 2012 13:18

وزیرستان امن مارچ، طالبان کی عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش

وزیرستان امن مارچ، طالبان کی عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے عمران خان کو وزیرستان امن مارچ کے موقع پر سکیورٹی دینے کی پیشکش کی ہے۔ اخبار کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں حالیہ اجلاس میں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے خودکش حملہ آور بھیجنے کی ہدایات پر عملدرآمد کو روک دیا گیا ہے۔  اخبار کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو سکیورٹی کی ضرورت ہوئی تو ہم تحفظ کے لیے تیار ہیں اور ہم عمران خان اور انکے حامیوں کو نقصان نہیں پہچائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم اس موقف میں عمران خان کی حمایت کرتے ہیں کہ ڈرون حملے بند کیے جائیں۔

بی بی سی کے مطابق طالبان ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا کہ اس حوالے سے طالبان شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں عمران خان کے دورے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم اس کا اعلان ریلی سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ ادھر خیبر پختو نخوا کے وزیر اعلاعات میاں افتخار حسین نے تحریک انصاف کے مارچ میں روکاٹ ڈالنے کے عمل کی تردید کی ہے اور پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مارچ پر کوئی اعتراض نہیں اور ہم شرکاء کو بندوبستی علاقے تک سکیورٹی فراہم کریں گے۔

آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے پیغام آیا ہے کہ انھیں ریلی پر کوئی اعتراض نہیں اور قبائیلی عمائدین نے بھی امن ریلی کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔  ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وزیرستان امن ریلی لیکر جائیں گے، محسود، وزیر اور بیٹنی قبیلے ہماری حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 200239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش