0
Friday 5 Oct 2012 23:01

ملعون امریکی فلمی ہدایتکار کو سرعام پھانسی، پاکستان فوراً امریکی سفارتخانے کو بند کرے، تحفظ ناموس رسالت کانفرنس

ملعون امریکی فلمی ہدایتکار کو سرعام پھانسی، پاکستان فوراً امریکی سفارتخانے کو بند کرے، تحفظ ناموس رسالت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے زیراہتمام امریکی پادری کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف تحفظ ناموس رسالت(ص) کانفرنس جامعہ حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں صدارتی خطاب مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے کیا۔ کانفرنس سے علامہ محمد یونس حسن، مولانا عاصم مخدوم، مولانا اسداللہ فاروق، علامہ حافظ شعیب الرحمن، علامہ ظہیر کاشمیری، قاری خالد محمود و دیگر علماء نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کے حکمران بیت اللہ میں جا کر اپنے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور پھر وہیں بیٹھ کر عالم کفر سے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سے گستاخ رسول کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کریں، اگر امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کا مطالبہ پورا نہیں کرتے تو ایسے ممالک سے مکمل اقتصادی، معاشی تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ گستاخ رسول کے انجام تک ہر قسم کے کھیل کرکٹ میچ وغیرہ کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد یونس حسن اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ حضور(ص) کی شان میں گستاخی کرنے پر امریکہ کا اصل غلیظ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے اور دنیا پر واضح ہو گیا کہ دہشت گرد مسلمان نہیں امریکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کے گماشتہ کا ٹولہ ہے ان سے ہمیں خیر کی کوئی توقع نہیں، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ امریکہ سے ا قتصادی اور سفارتی تعلقات ختم کریں، امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ بے غیرت ہے، اب امت مسلمہ میں صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے جو حضور کی ناموس پر مرمٹنے والا ہو۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ امریکہ نے اپنے تمام تر حربے استعمال کئے لیکن اب عوام کے اندر شعور پیدا ہو گیا، آج امت مسلمہ سڑکوں پر ہے اور یہ ثابت کر دیا کہ ہم امریکہ کی غلامی کو قبول کرنے کو تیار نہیں اور ہمارے مسائل اور مشکلات اس وقت تک حل نہیں ہوں گے جب تک امریکہ موجود ہو۔
خبر کا کوڈ : 201162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش