0
Wednesday 10 Oct 2012 09:44

سعودی عرب نے اسرائیل کا نام دشمن ممالک کی فہرست سے نکال دیا، نہرین نیٹ کا انکشاف

سعودی عرب نے اسرائیل کا نام دشمن ممالک کی فہرست سے نکال دیا، نہرین نیٹ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیوز ویب سائیٹ نہرین نیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے صھیونی ریاست اسرائیل کا نام اپنے دشمنوں کی فہرست سے حذف کر دیا ہے۔ نہرین نیوز سائیٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کی طرف سے اس ملک کے میڈیا کو تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ وہ ایسے آرٹیکل اور مضامین کی اشاعت سے پرہیز کرے، جن میں اس صھیونی ریاست کو خطے کے امن و امان کے لئے خطرے کے طور پر پیش کیا گیا ہو۔ ان مبصرین نے یہ بھں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کو جو ہدایات جاری کی گئیں ہیں ان میں تاکید سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی بجائے ایران پر توجہ مرکوز کی جائے، اور ایران کو سعودی نظام حکومت، خلیج فارس کے ممالک اور ان کے اتحادیوں کے دشمن نمبر ایک کے طور پر پیش کیا جائے۔

ادھر مصر کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے شام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے مصری صدر محمد مرسی کی تجویز پر بنائی گئی چار فریقی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ عربی پریس کے مطابق مصر کے نائب وزیر خارجہ شوقی اسماعیل نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب چار فریقی کمیٹی سے نکل چکا ہے۔ قابل ذکر ہے گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب نے چار فریقی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ چار فریقی کمیٹی مصر کے صدر محمد مرسی کی تجویز پربنائی گئی ہے، جس میں ایران، سعودی عرب، مصر اور ترکی شامل ہیں۔ 
ادھر مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت سے حالات نہایت بحرانی ہو جائيں گے۔
خبر کا کوڈ : 202381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش